September 30, 2020

نربھیا کیس کی سماعت کرنے والی جج بے ہوش ہوگئی

نربھیا کیس کی سماعت کرنے والی جج بے ہوش ہوگئی

نہیں دہلی-14 فروری( اردو لیکس) سپریم کورٹ کی جج جسٹس آر بھانومتی دوران سماعت بے ہوش ہوگئی۔ نربھیا کیس کے ایک مجرم نے  ونئے شرما کی دماغی حالت درست پائے جانے سے متعلق میڈکل رپورٹ کا جایزہ لینے کے بعد سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے ونئے شرما کی درخواست خارج کردی۔ بنچ نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ونے شرما ذہنی طور پر مستحکم ہے۔ اس کے بعد بنچ نے مرکز کی جانب سے نربھیا مجرموں کو الگ الک پھانسی دینے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی جج آر بھانومتی کو اچانک چکر آگئی اور وہ بے ہوش ہوگئی۔ انھیں فوری طور پر ان کے چیمبر لے جاکر علاج کرایا گیا۔ کچھ ہی دیر میں ان کی طبیعت ٹھیک ہوگئی اور انھیں وہیل چیر پر کورٹ ہال میں لایا گیا۔بعد ازاں سماعت ہوئی اور سپریم کورٹ نے کیس آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا۔

Post source : Urduleaks