February 20, 2020

بالی ووڈ ڈایرکٹر انوراگ کیشیپ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ میں شرکت کی

بالی ووڈ ڈایرکٹر انوراگ کیشیپ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ میں شرکت کی
Photo Credit To Social media

نئی دہلی-14 فروری ( اردو لیکس)  بالی ووڈ کے مشہور ڈایرکٹر انوراگ کشیپ نے آج  دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ میں جاری مظاہرے میں حصہ لیا۔ انہوں نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انوراگ نے ہندی میں تقریر کی جہاں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ این آر سی یا سی اے اے کی حمایت نہیں کرتے ہیں ، اور یہ “صبر کی لڑائی” ہے جس سے طلباء اور دیگر مظاہرین اپنی امیدیں نہ توڑیں۔انوراگ نے کہا کہ جامعہ کا یہ پہلا دورہ ہے ، اور وہ یہاں قدم رکھ کر اپنے آپ کو زندہ محسوس کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ لڑائی بہت جلد ختم ہونے والی نہیں ہے 

Post source : Urduleaks