February 20, 2020

تلنگانہ میں وائرس کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا:وزیرصحت

تلنگانہ میں وائرس کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا:وزیرصحت

حیدرآباد 15 فروری (اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ ریاست میں ابھی تک کوویڈ 19 کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ وزیر صحت ای راجندرنے بتایا کہ گاندھی ہاسپٹل کے آئسولیشن وارڈ میں صرف ایک شخص کو نگرانی یں رکھا گیا ہے۔ تاحال 88 افراد کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کے شبہ میں طبی معائنہ کئے گئے لیکن کسی میں بھی اس کی علامات نہیں پائی گئیں۔انھوں نے عوام سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پوری طرح سے چوکس ہے۔

Post source : urduleaks