February 26, 2020

تلنگانہ میں مردم شماری کے ساتھ این پی آر

تلنگانہ میں مردم شماری کے ساتھ این پی آر

حیدرآباد -15 فروری ( اردو لیکس)  تلنگانہ میں این پی آر پر عمل آواری کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔اس طرح ریاست میں مردم شماری کے ساتھ ہی این پی آر کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سنسیس آپریشنس تلنگانہ مسٹر کے الامبرتی کی جانب سے  عہدیداروں کے نام جاری کردہ مکتوب میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مردم شماری 2021 میں خدمات انجام دینے والے تمام ضلع و انچارج عہدیداروں کی ہاؤز لسٹنگ اور مردم شماری کے علاوہ این پی آر کی تیاری کیلئے دوروزہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے تمام ماتحتین کو اس بات کی ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں دو روزہ مردم شماری کی تربیت کا اہتمام کریں اور اس تربیت کا اہتمام فروری کے آخری ہفتہ اور مارچ کے پہلے ہفتہ کے دن  کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں و شمار کنندگان کو بنیادی تفصیلات فراہم کردی جائیں ہاؤز لسٹنگ‘ مردم شماری کے ساتھ نیشنل پاپولیشن رجسٹر کی یکم اپریل تا30 ستمبر میں مکمل کیا جائے گا۔ مردم شماری جو 10سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے اس مرتبہ مردم شماری کے ساتھ این پی آر کا کام بھی انجام دیا جائے گا۔ 

Post source : Urduleaks