February 20, 2020

ٹی آرایس کے لیڈر کے قتل کی سنسنی خیز واردات

ٹی آرایس کے لیڈر کے قتل کی سنسنی خیز واردات

نلگنڈہ-15 فروری( اردو لیکس)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ایک لیڈر کے قتل کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔سوریہ پیٹ ضلع کے یارکارم دیہات میں سابق سرپنچ و ٹی آرایس لیڈر بی وینکنا کاکل شب قتل کردیاگیا۔وہ امداد باہمی کی انجمنوں کے انتخابات کے انتظامات کے سلسلہ میں اپنے حامیوں کے ساتھ تھے کہ ان کے حریفوں نے تلواروں اور دیگر تیزدھار ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا۔جان بچانے کے لئے وہ ایک مکان میں گھس گئے تاہم قاتلوں نے وہاں گھس کر ان پر بے دردی سے حملے کرتے ہوئے ان کا قتل کردیا۔اس واردات کے ساتھ ہی ضلع سوریہ پیٹ میں کشیدگی دیکھی گئی۔بتایاجاتا ہے کہ سرپنچ کے انتخابات کے بعد سے اس علاقہ میں سیاسی مخاصمت چل رہی تھی

Post source : Urduleaks