February 20, 2020

شادی کے کچھ دیر بعد دلہے کی موت- بودھن میں افسوسناک واقعہ

شادی کے کچھ دیر بعد دلہے کی موت- بودھن میں افسوسناک واقعہ

بودھن-15 فروری( اردو لیکس)شادی کے کچھ دیر بعد ہی دلہے کی اچانک موت کے نتیجہ میں شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا اور تمام خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 25سالہ ایم گنیش کی شادی جمعہ کی دوپہر انجام پائی اور رات میں شادی کی تقریب کا جشن منایاگیا۔ڈی جی کی آواز سے اچانک دلہے کی صحت بگڑ گئی اور وہ گر گیا۔اس کو رشتہ داروں نے فوری طورپر ہاسپٹل منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قرار دیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔اس واقعہ کے نتیجہ میں شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیااور دلہے کے ساتھ ساتھ دلہن کے رشتہ داروں میں غم دیکھاگیا۔

Post source : Urduleaks