February 20, 2020

شادی‌کے‌فوری بعد دلہے کی موت۔نظام آبا‌ضلع میں واقعہ

شادی‌کے‌فوری بعد دلہے کی موت۔نظام آبا‌ضلع میں واقعہ

نظام آباد 15 فروری (اردولیکس) شادی کے کچھ دیر بعد ہی دلہے کی اچانک موت ہوگیی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 25سالہ ایم گنیش کی شادی کل دوپہر انجام پائی اور رات میں شادی کی تقریب کا جشن منایاگیا۔ڈی جی کی آواز سے اچانک دلہے کی صحت بگڑ گئی اور وہ گر گیا۔اس کو رشتہ داروں نے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قرار دیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔

Post source : Urduleaks news network