February 20, 2020

سیلفی دینا مہنگا پڑا۔ تلنگانہ کے وزیر کا‌سونے کا‌ کڑا چوری

سیلفی دینا مہنگا پڑا۔ تلنگانہ کے وزیر کا‌سونے کا‌ کڑا چوری

اوٹکور-15 فروری( عبدالوسیم)تلنگانہ کےریاستی وزیر کے ہاتھ کے ہاتھ کا  سونے کا کڑا چوری ہوگیا۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی وزیر سیاحت وی سرینواس گوڑ محبوب نگر ضلع کے دیورکدرہ منڈل میں جمعرات کی شام شادی کی تقریب میں شریک تھے۔اس تقریب میں ریاستی وزیر کے ساتھ سیلفی لینے‌کیلیے ہجوم امڈ پڑا۔انہوں نے اپنے حامیوں کو سیلفی تو دے دی لیکن کسی نے ان ‌‌کے‌کڑے کاسرقہ کرلیا  جس پر انھیں کافی عقیدت تھی۔انہوں نے پولیس پر برہمی ظاہر کی اور ہدایت دی کہ اس کڑے کو ڈھونڈا جاٸے۔

Post source : Urduleaks news network