September 30, 2020

آندھراپردیش اسمبلی میں این آرسی کے خلاف قرارداد؟

آندھراپردیش اسمبلی میں این آرسی کے خلاف قرارداد؟

وجئے واڑہ 15 فروری (اردولیکس) آندھراپردیش کےوزیرامجد باشاہ نے واضح کیا کہ این آرسی کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چیف منسٹرآندھراپردیش دہلی کے دورہ پرہیں۔ امجد باشاہ نے کہا کہ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں این آرسی کے خلاف قرارداد منظورکرنے کیلئے وہ چیف منسٹرکوراضی کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے لئے ان کے حلقہ کی عوام اہم ہے عہدہ نہیں اگرمرکز این آرسی پرآگے بڑھتا ہے تواستعفیٰ دینے کیلئے بھی تیارہیں۔

Post source : urduleaks