February 20, 2020

تلنگانہ میں ڈرائیونگ لائسنس ہوگا آن لائن رینول

تلنگانہ میں ڈرائیونگ لائسنس ہوگا آن لائن رینول

حیدرآباد 15 فروری (اردولیکس) تلنگانہ میں اب ڈرائیونگ لائسنس رینول کروانے کیلئے لوگوں کو محکمہ آرٹی اے کے دفترجانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ آن لائن طریقہ کارمتعارف کروایا جارہا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے والوں کو آن لائن فیس ادا کرنےکے بعد ایک سیلفی لے کرمحکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائیٹ پراپ لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد آٹومیٹک طریقہ کارکے تحت ان کا لائسنس رینول ہوجائے گا۔ فروری کے اواخرتک یہ خدمات شروع ہو جائے گی۔

Post source : urduleaks