February 20, 2020

عمران پرتاب گڑھی کو ایک کروڑ جرمانہ – سی اے اے احتجاج میں شرکت پر یوگی حکومت کی کاروائی

عمران پرتاب گڑھی کو ایک کروڑ جرمانہ – سی اے اے احتجاج میں شرکت پر یوگی حکومت کی کاروائی

نئی دہلی-15 فروری( اردو لیکس)اتر پردیش حکومت نے نوجوان شاعر عمران پرتاب گڑھی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عاید کیا ہے یہ جرمانہ  شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہروں میں شرکت پر عاید کیا ہے۔ یوگی حکومت نے مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد کی وجہ سے عوامی ملکیت کو پہنچے نقصان کی بھرپائی مظاہرین سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی حصہ کے طور پر معروف شاعر و کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے مخالف مظاہرہ میں شامل ہونے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں عمران پرتاپ گڑھی کو مراد آباد ضلع انتظامیہ نے ایک کروڑ 4 لاکھ 8 ہزار روپے کے جرمانہ کا نوٹس بھیجا ہے۔ جرمانہ کی نوٹس موصول ہونے کی عمران نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے 

Post source : Urduleaks