April 01, 2020

عبدالکریم ٹنڈا کے کیس کا قطعی فیصلہ پھر ملتوی

عبدالکریم ٹنڈا کے کیس کا قطعی فیصلہ پھر ملتوی

حیدرآباد-18 فروری( اردو لیکس)دہشت گردی کے مقدمات کا سامناکررہے عبدالکریم ٹنڈا کے کیس کا قطعی فیصلہ آج پھر ملتوی ہوگیا۔ نامپلی کی خصوصی عدالت نے کہا کہ وہ 3 مارچ کو فیصلہ سناے گی ۔ نامپلی عدالت یہ فیصلہ گذشتہ ماہ کی 21 تاریخ کو سنانے والی تھی۔لیکن یہ سماعت آج تک ملتوی کردیا تھا لیکن آج بھی فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ بتایا گیو ہے. کریم ٹنڈا اس وقت اتر پردیش کی غازی آباد جیل میں ہے۔ نامپلی کی خصوصی عدالت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی ٹنڈا کے کیس کی سماعت کی۔ ٹنڈا پر الزام ہے کہ انھوں نے ہمایوں نگر اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں دھماکوں کی سازش کی تھی۔ کریم ٹنڈا پر سی سی ایس میں بم دھماکہ کی سازش کا بھی الزام ہے۔ ٹنڈا پر ملک بھر میں متعدد دھماکوں کا الزام عائد ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عبدالکریم ٹنڈا نے لشکر طیبہ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ٹنڈا پر 1993 میں ممبئی میں ہونے والے سیریل دھماکوں کا بھی الزام عاید ہے ۔ ممبئی دھماکوں کے بعد وہ پاکستان میں چلا گیا تھا۔ کریم ٹندا پر پاکستان کی آئی ایس آئی اور مختلف دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ تعلقات کا بھی الزام ہے۔ اگست 2013 میں ، ٹنڈا کو دہلی پولیس نے نیپال کی سرحد پر گرفتار کیا تھا۔ ٹنڈا پر پورے ملک میں دھماکوں کے 40 سے زیادہ واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے 

Post source : Urduleaks