March 30, 2020

نوجوان لڑکی کا گلا کاٹ کرقتل۔ گجویل میں واردات

نوجوان لڑکی کا گلا کاٹ کرقتل۔ گجویل میں واردات

گجویل 18 فروری (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے گجویل ضلع میں بینک ملازمہ کے قتل کی واردات پیش آئی۔ نامعلوم افراد نے 24 سالہ دیویہ کا اسکے مکان میں گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ مقتول لڑکی کا تعلق راجنا سرسلہ ضلع سے بتایا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ حال ہی میں اس کی شادی ہوئی تھی۔قتل کی وجہہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس تفتیش کررہی ہے۔