April 01, 2020

خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی۔ گنٹورمیں افسوسناک واقعہ

خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی۔ گنٹورمیں افسوسناک واقعہ

گنٹور 19 فروری (اردولیکس) آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں تین افراد نے ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی۔ یہ واقعہ ضلع کے منگل گری کے ہائی لینڈ علاقہ میں پیش آیا۔ ڈی ایس پی نارتھ سب ڈیویثرن کے درگاپرساد کے مطابق متاثرہ کا تعلق گنٹور ضلع سے ہے اور وہ پرائیویٹ ایجوکیشنل سروس کے لئے ٹیلی کالر کے طور پرخدمات انجام دیا کرتی تھی۔ چیتنیہ نامی شخص نے اپنی بائیک پر اس کو لفٹ کی پیشکش کی اوراس نے خاتون کو بتایا کہ وہ اس انسٹی ٹیوٹ سے فاصلاتی تعلیم میں سرٹیفکیٹ حاصل کرناچاہتا ہے۔اس خاتون نے اس کی مدد کا وعدہ کیا اور بعد ازاں فون نمبرات کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے کہا کہ چیتنیہ نے خاتون سے ربطہ پیدا کیا اور اس سے وجئے واڑہ میں ملاقات کی۔ملزم نے اس سے کہا کہ اس کے دو دوست بھی اسی تعلیمی ادارہ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرناچاہتے ہیں۔اس پر یقین کرتے ہوئے خاتون اس کے ساتھ چلی گئی۔ملزم نے اس کو سنسان مقام لے جاکراپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کیاجتماعی عصمت ریزی کی۔

Post source : urduleaks