March 30, 2020

اروند کجریوال کی امیت شاہ سے ملاقات۔ نہیں ہوئی شاہیں باغ پر بات چیت

اروند کجریوال کی امیت شاہ سے ملاقات۔ نہیں ہوئی شاہیں باغ پر بات چیت

نئی دہلی 19 فروری(اردولیکس) دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انھوں نے بتایا کہ اس دوران شاہین باغ احتجاجی مظاہرے کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی کہ دہلی کی تعمیر وترقی کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف منسٹر نے شاہین باغ کےاحتجاج کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ امیت شاہ کے ساتھ اس مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

Post source : urduleaks