April 01, 2020

ہم پھر کل آئیں گے – شاہین باغ ثالثین کا مظاہرین کو جواب

ہم پھر کل آئیں گے – شاہین باغ ثالثین کا مظاہرین کو جواب

نئی دہلی-19 فروری( اردو لیکس)شاہین باغ کے مظاہرین کے ساتھ ثالثی کی بات چیت ، جو آج سے شروع ہوئی تھی کل جمعرات کو بھی ہوگی۔ثالثی کا رول ادا کرنے والے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ وکلا نے کہا کہ ہم کل پھر آئیں گے ۔وکیل سادھنا رام چندرن نے کہا کہ ہم نے ان (مظاہرین) سے ملاقات کی۔ ہم نے انہیں یہ کہتے سنا کہ اگر ہم دوبارہ آنا چاہتے ہیں تو  آئیں ۔ کیونکہ ایک دن میں بات چیت مکمل کرنا ناممکن ہے۔ ہمیں کل آنے کو بھی کہا گیا ہے۔ اس سے قبل ، بات چیت کے ایک حصے کے طور پر، رامچندرن نے مظاہرین سے کہا تھا کہ جہاں ہمیں احتجاج کرنے کا حق ہے اسی طرح دوسروں کو بھی عوامی سڑکوں اور دیگر خدمات کو استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

Post source : Urduleaks