March 30, 2020

کمل ہاسن کی فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ۔3 ہلاک 10 زخمی

کمل ہاسن کی فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ۔3 ہلاک 10 زخمی

چینئی 20 فروری(اردولیکس) نامورفلم اداکارکمل ہاسن کی فلم انڈین 2 کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے حادثہ میں تین افرد ہلاک اوردیگر10 زخمی ہوگئے۔ اس فلم کی شوٹنگ چینئی کے قریب پونا ملی کے پاس ایک اسٹوڈیومیں کی جارہی تھی۔ لائٹنگ کیلئے وہاں بھاری کرین لگایا گیا تھا جو قریب 150 فٹ کی بلندی سے ٹوٹ کرٹینٹ پرگرپڑا۔ اس حادثہ میں فلمساز شنکر کے پرسنل اسسٹنٹ مدھو، اسسٹنٹ ڈائرکٹرسائی کرشنا اورچندرن کی موت ہوگئی جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ فلم ڈائرکٹرشنکربھی اس حادثہ میں زخمی ہوئے۔ یہ فلم انڈین 2 کوسیکویل ہے۔

Post source : urduleaks