March 30, 2020

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں کل انتخابات – صرف مسلمانوں کو ہی ووٹ ڈالنے کا حق

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں کل انتخابات – صرف مسلمانوں کو ہی ووٹ ڈالنے کا حق

ذیشان علی زاہد کی رپورٹ

جگتیال۔20 فروری ( اردو لیکس) کل جمعہ کے دن ریاست تلنگانہ میں اسمبلی، پارلیمنٹ بلدیہ یا گرام پنچایت کے انتخابات نہیں ہیں اس کے باوجود ریاست کے ایک مقام پر جمعہ 21 فروری کو پولنگ ہونے والی ہے اور اس پولنگ میں صرف مسلم بالغ راے دہندے ہی حصہ لیں گے ۔ہم بات کررہے ہیں جگتیال شہر کے انتخابات کی یہاں پولنگ کے ذریعہ  ووٹرس کسی ایم ایل اے، ایم پی یا کونسلر یا گرام سرپنچ کو منتخب  نہیں کریں گے ۔بلکہ اپنے ٹاون میں مسلمانوں کے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے ۔تلنگانہ کے جگتیال ٹاون میں ہر دو سال میں ایک مرتبہ صدر ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کے انتخابات منعقد ہوتے ہیں یہ انتخابات مکمل طور پر جمہوری انداز میں بیالٹ پیپر کے ذریعہ منعقد کئے جاتے ہیں جہاں انتخابی اعلامیہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہوتا ہے اور پرچہ نامزدگی کے عمل سے لے کر دستبرداری اور پولنگ کے عمل سے لے کر ووٹوں کی گنتی تک کے مراحل کو الیکشن کمیشن انجام دیتا ہے مرکزی ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کی طرف سے ہی الیکشن کمیشن کا تقرر ہوتا ہے انتخابی اعلان سے لے کر ووٹوں کی گنتی کا عمل انتہائی دلچسپ ہوتا ہے تقریباً 15 دن تک صدر کے امیدوار مسلم بستیوں میں انتخابی مہم چلاتے ہیں جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ ٹاون کی تمام مساجد میں پولنگ بوتھ قائم کئے جاتے ہیں جہاں مسجد کے مصلی اپنے ووٹ کے حق سے استفاده کرتے ہیں غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ہوتا ۔غیر مقامی افراد کی شناخت کرنے ہر پولنگ بوتھ پر امیدوار کے ایجنٹس بھی موجود ہوتے ہیں ۔بیالٹ پیپر کے ذریعہ پولنگ ہوتی ہے اس موقع پر پولنگ باکس کا بھی مقامی تحصیل سے انتظام کیا جاتا ہے عصر تک تمام مساجد میں پولنگ کا عمل مکمل کرلیا جاتا ہے اور پولیس کی نگرانی میں پولنگ باکس ٹاون کی جامع مسجد منتقل کئے جانے ہیں عصر کی نماز کے بعد سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوتا ہے ایک گھنٹے کے اندر نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے الیکشن ڈیوٹی اور ووٹوں کی گنتی کے لئے مقامی مسلم سرکاری ملازمین اور عہدیداروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہے اس سلسلہ انھیں تربیت بھی دی گئی دو سال بعد منعقد ہوے صدر ملت اسلامیہ جگتیال کے انتخابات میں چار امیدوار مقابلہ کررہے ہیں جن میں محمد حفیظ الدین پننو، میر کاظم علی، محمد خورشید علی، محمد یوسف آزاد شامل ہیں اسی دوران الیکشن کمشنر  مسیح الدین افسر نے بتایا کہ کل کی پولنگ کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور پولیس سے پولنگ کے دوران سیکوریٹی فراہم کرنے کی نمایندگی کی گئی ہے 

Post source : Urduleaks