April 01, 2020

ایس بینک کے کھاتہ داروں پر پابندیاں – اے ٹی ایم کے سامنے طویل قطار

ایس بینک کے کھاتہ داروں پر پابندیاں – اے ٹی ایم کے سامنے طویل قطار

نئی دہلی-6 مارچ( اردو لیکس) آر بی آئی کی جانب سے ایس بینک کے ڈپازیٹرس کو رقم نکالنے سے متعلق لگائی گئی پابندیوں کے بعد کھاتہ داروں میں اچانک تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے ایس بینک کے کھاتہ دار ملک کے مختلف شہروں میں جمعرات کی رات سے ہی اے ٹی ایم سنٹرس پر رقم نکالنے جمع ہیں لیکن انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔جمعہ کی صبح تک بینک کے کھاتہ داروں کی اے ٹی ایم کے سامنے طویل قطاریں دیکھی گئی ۔فنڈس کی قلت کا سامنا کررہے ایس  بینک پر آر بی آئی نے کھاتہ داروں  پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔جس کے مطابق ایس بینک کھاتہ دار کو ہر ماہ 50،000 روپے سے زیادہ رقم اپنے کھاتوں سے واپس حاصل کی اجازت نہیں ہے۔ یہ احکامات اگلے بیان تک نافذ العمل ہیں۔ انٹرنیٹ بینکنگ اکاؤنٹ کے ذریعہ آن لائن رقم بھیجنا بھی ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ متعدد شہروں میں ایس بینک کے اے ٹی ایم بھی بند کردیئے گئے ۔ 

Post source : Urduleaks