September 30, 2020

تلنگانہ میں دیشا کی طرح ایک اور خاتون کا قتل!

تلنگانہ میں دیشا کی طرح ایک اور خاتون کا قتل!

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں دیشا معاملہ کی طرح ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق منگل کی صبح ضلع رنگاریڈی کے تنگڑاپلی دیہات کے حدود میں پُل کے نیچے نامعلوم 30سالہ خاتون کی لاش پائی گئی۔مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی۔اس خاتون کے جسم پر کپڑے نہیں تھے اور اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کی عصمت دری کرنے کے بعد قتل کیاگیا۔پولیس نے اس معاملہ کے شواہد کے لئے علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیجس کا جائزہ لیا۔پولیس نے خاتون کے کپڑے اور اس سے متعلق اشیا کو وہاں سے اکھٹا کیا

Post source : Urduleaks