April 01, 2020

تلنگانہ میں کل جمعرات سے ایس ایس سی امتحانات

حیدرآباد -18 مارچ ( اردو لیکس)  تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات 19مارچ سے 6اپریل تک ہوں گے جس میں جملہ 5,34,903طلبہ امتحان تحریر کریں گے۔امتحان کے اوقات 9.30بجے دن تا12.15بجے دوپہرہوں گے۔درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر امتحانی مراکز پر او آرایس کے پیکٹس کے ساتھ ساتھ دوائیاں بھی رکھی جائیں گی۔امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ اگزامنیشن میں کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جس کا فون نمبر040-23230942  ہے۔ریاست بھر میں ان امتحانات کے لئے 2530مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 30,500اساتذہ کو نگرانی کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔

Post source : Urduleaks