September 30, 2020

سروں سے جڑی بہنوں نے بھی دسویں کا امتحان لکھا

سروں سے جڑی بہنوں نے بھی دسویں کا امتحان لکھا

حیدرآباد -19 مارچ ( اردو لیکس) تلنگانہ میں آج دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوا۔دوسروں سے جڑی بہنوں وینا اور وانی نے بھی یہ امتحان دیا۔دسویں جماعت کا امتحان تحریر کرنے والے دوسرے طلبہ کی طرح ان دونوں سروں سے جڑی،جڑواں بہنوں نے بھی ماسک کا استعمال کیا۔یہ دونوں بہنیں شہر حیدرآباد کے علاقہ امیرپیٹ کے اسٹیٹ ہوم میں رہتی ہیں جنہوں نے مدھورانگر کے پرتیبھا ہائی اسکول کے امتحانی مرکز میں یہ امتحان تحریر کیا۔امتحانی مرکز میں ان دونوں بہنوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ان دونوں کو خصوصی گاڑی کے ذریعہ اسٹیٹ ہوم سے امتحانی مرکز لایاگیا۔امتحانی مرکز پر وینا اور وانی کو مقامی رکن جوبلی ہلز گوپی ناتھ نے ملاقات کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

Real

Post source : Urduleaks