December 06, 2020

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے ان احتیاطی تدابیرپرکریں عمل: حکومت

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے ان احتیاطی تدابیرپرکریں عمل: حکومت

نئی دہلی 22 مارچ(اردولیکس) وزارت صحت وخاندانی بہبود نے عوام کو احتیاطی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔
لوگوں کو بڑے اجتماع میں شریک ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔اگر کسی شخص کو کھانسی یا بخار ہے تو اُسے دیگر لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے سے پرہیز کرناچاہئے۔ عوام کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو صاف کیے بغیر اپنے آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔ عوامی مقامات پر تھوکنے سے بچیں، ۔تمام کو چاہئے کہ وہ صابن سے بار بار ہاتھ دھوئیں۔کھانسے اور چھینکتے وقت اپنی ناک اور منہ کو رومال یا ٹششو پیپر سے ڈھانک لیں اور استعمال شدہ ٹشو کو فوری ڈھکے ہوئے کچرے دان میں پھینک دیں۔ اس کے علاوہ اگر تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری اور کھانسی ہو تو فوری ڈاکٹر سے رُجوع کریں۔ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے ماسک پہنیں یا کپڑے سے اپنے منہ اور ناک کو ڈھکیں۔

Real

Post source : urduleaks