April 01, 2020

کورٹلہ میں شراب کی غیر قانونی منتقلی – پولیس نے پکڑ لیا آٹو

کورٹلہ میں شراب کی غیر قانونی منتقلی – پولیس نے پکڑ لیا آٹو

کورٹلہ -23 مارچ ( اردو لیکس)  کورٹلہ میں لاک ڈاؤن اور پولیس کی سخت سیکورٹی کے باوجود آٹو میں غیر قانونی طور پر شراب منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ شراب کی دکانوں کے مالکین نے گھر سے شراب فروخت کرنے کے منصوبہ کے تحت دکان میں موجود اسٹاک کو آٹو کے ذریعہ منتقل کیا ۔لیکن پولیس نے آٹو کو پکڑ کر شراب ضبط کرلی ۔تھری شکتی اور سرینواس واین شاپ سے 84 ہزار کی شراب منتقل کی جارہی تھی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

Post source : Urduleaks