April 01, 2020

لاک ڈاؤن کورونا وائرس سے بچنے کے لئے کافی نہیں ہے

نئی دہلی-23 مارچ( اردو لیکس)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایل ایچ او) کے ترجمان مائیک ریان نے کہا ہے کہ   کورونا وائرس سے بچنے کے لئے  لاک ڈاؤن ہی واحد حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے تمام ممالک کو صحت عامہ کے اقدامات کرنے چاہیے۔ مائیک ریان نے مشورہ دیا ہے کہ اس وقت کورونا سے متاثرہ ممالک کو متاثرہ افراد کو تلاش کرنے اور تنہائی کے وارڈ میں منتقل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن وائرس سے بچنے کے لئے کافی نہیں ہے اگر صحت کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی تو لاک ڈاؤن مزید خطرناک ہوجائے گا۔ چین ، سنگاپور اور جنوبی کوریا جیسے ممالک نے وائرس سے متاثرہ افراد کی تیزی سے شناخت کی ہے اور ان ممالک کی مثال لیتے ہوئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دریافت ہوجائیں گے۔ 

Post source : Urduleaks