April 01, 2020

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا کیا اعلان

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا کیا اعلان

حیدرآباد -24 مارچ ( اردو لیکس)  تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے کورونا وائرس سے نمٹنے حکومت کے اقدامات کی ستایش کرتے ہوئے ملازمین کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے تلنگانہ این جی اوز اور جی اوز کے نمایندوں نے وزیر اسپورٹس سرینواس گوڈ کی قیادت میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کی ۔ملازمین تنظیموں کے نمایندوں نے حکومت کے اقدامات کی ستایش کرتے ہوئے 48 کروڑ روپے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے جو ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ ہوگی ۔ٹی این جی اوز کے صدر کارم رویندر اور جنرل سیکرٹری ممتا نے چیف منسٹر کو چیک حوالے کیا ۔

Post source : Urduleaks