April 01, 2020

اضافی قیمتوں میں ترکاری فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا چیف منسٹر کے سی آر نے دیا انتباہ

اضافی قیمتوں میں ترکاری فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا چیف منسٹر کے سی آر نے دیا انتباہ

حیدرآباد-24 مارچ( اردو لیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ تلنگانہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد حیدرآبادشہر اور اضلاع میں ترکاریوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیاگیا جو باعث تشویش ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ایسی مصیبت کے وقت پریشان حال عوام کا خون چوسنے والوں کو پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا جائے گا اور ان کے لائسنس بھی ختم کردیئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں 30 لاکھ میٹرک ٹن ترکاری پیدا ہوتی ہے جن میں ریاست کی ضروریات کے لئے صرف 27 لاکھ میٹرک ٹن ترکاری ہی استعمال ہوتی ہے۔ باقی 3 لاکھ میٹرک ٹن ترکاری ریاست میں فاضل پیدا ہورہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاست میں ترکاری کی قلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

Post source : Urduleaks