June 02, 2020

لاک ڈاؤن کے دوران ایس بی آئی نے اپنی خدمات ۔۔۔

لاک ڈاؤن کے دوران ایس بی آئی نے اپنی خدمات ۔۔۔

نئی دہلی-25 مارچ( اردو لیکس) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 21 دن کی لاک ڈاؤن  کے موقع پر  بینک کی خدمات صارفین کو دستیاب رہیں گی ۔ ایس بی آئی ریٹیل اور ڈیجیٹل بینکنگ ڈیپارٹمنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پی کے گپتا نے کہا کہ ان کی خدمات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے تحت عملے کی کمی کی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینک برانچس کے آپریشن کا وقت کم کردیا گیا ہے۔  گپتا نے مشورہ دیا کہ صارفین کو موجودہ صورتحال میں ڈیجیٹل لین دین کو ترجیح دینی چاہئے۔ ایس بی آئی نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ڈیجیٹل خدمات کو محفوظ  رہنے کیلئے استعمال کریں۔

Post source : Urduleaks