April 01, 2020

برطانیہ کا شاہی خاندان بھی کورونا وائرس سے متاثر

برطانیہ کا شاہی خاندان بھی کورونا وائرس سے متاثر

نئی دہلی -25 مارچ ( اردو لیکس) برطانیہ کا شاہی خاندان  بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے کلرینس ہاؤس نے  اعلان کیا کہ پرنس چارلس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ  مثبت آئی ہے لیکن ان کی صحت ٹھیک ہے۔71 سالہ شہزادہ چارلس کا اسکاٹ لینڈ میں اس وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ، جہاں وہ ڈچس آف کارن وال کے ساتھ ہیں ، جن کی رپورٹ منفی آئی ۔کلیرنس ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ حکومت اور طبی مشوروں کے مطابق ، پرنس اور ڈچس اسکاٹ لینڈ میں گھر میں خود سے الگ تھلگ ہیں۔

Post source : Urduleaks