April 01, 2020

سعودی عرب میں کرفیو میں مزید سختی – شاہی فرمان جاری

سعودی عرب میں کرفیو میں مزید سختی – شاہی فرمان جاری

اسپیشل کرسپانڈنٹ گلف 

ریاض -25 مارچ ( اردو لیکس) سعودی عرب کی شاہی حکومت نے مملکت میں کورونا وائرس سے دو افراد کی ہلاکت اور متاثرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ کو دیکھتے ہوئے کرفیو میں مزید سختی برتنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی صورت میں سڑکوں پر نکلنے سے روکا جائے ۔اس سلسلہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا جس کے بعد کروناوائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں 26 مارچ سے کرفیو سخت کردیا گیا ہے اور کرفیو کے اوقات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت سہ پہر تین بجے سے ہی کرفیو نافذ ہوجاے گا ۔اب تک شام 7 بجے سے کرفیو نافذ تھا عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر ریاض، مکہ اور مدینے میں بھی آج سعودی وقت کے مطابق تین بجے سے کرفیو کا اطلاق ہوچکا ہے۔ مملکت میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کرتے ہوئے تمام ریجنوں کے عوام کو  ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ آنے جانے پر مکمل پابندی ہوگی، تینوں شہروں کے عوام شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر
میں داخل ہوسکتا ہے۔

Post source : Urduleaks