April 01, 2020

لاک ڈاؤن پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے: نریندرمودی

لاک ڈاؤن پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے: نریندرمودی

نئی دہلی 26 مارچ (اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھلنے سے روکنے کیلئے ایک دوسرے سے دوری بنائےرکھنا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر ہوسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کانفرنس کے ذریعے وارانسی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ جانکاری ہوتے ہوئے بھی وارننگ پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جو افسوسناک بات ہے۔ وزیر اعظم نے لوگوں کوخبر دار کیا کہ وہ بیماری پھیلنے کے تناظر میں افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہاکہ انہیں ڈاکٹروں، ایئر لائنس کے عملے اور ضروری خدمات کے عملے کے اہلکاروں کے ساتھ کچھ لوگوں کی بدسلوکی پر بہت تکلیف ہوئی ہے جبکہ یہ سبھی اہلکار کورونا وائرس سے نمٹنےکیلئے پیش پیش رہے ہیں اور قصوروار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مودی نے عوام پرزور دیا کہ وہ بحران کی اِس کی گھڑی میں غریبوں کی مدد کریں اور اگلے اکیس دن تک روزانہ9 غریب خاندانوں کی مدد کرنے کا عہد کریں۔

Post source : urduleaks