April 01, 2020

حکومت ہند کا کورونا پیکج – 8 کروڑ کسانوں کو 2 ہزار روپے، غریب خاندانوں کو فری گیاس سلنڈر

حکومت ہند کا کورونا پیکج – 8 کروڑ کسانوں کو 2 ہزار روپے، غریب خاندانوں کو فری گیاس سلنڈر

نئی دہلی -26 مارچ ( اردو لیکس)وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے مرکز کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے 8.69 کروڑ کسانوں کو کسان سمان یوجنا اسکیم کے تحت ہر کسان کو پہلی قسط کے طور پر 2 ہزار روپے کی مدد کی جاے گی اور 8 کروڑ غریب خاندانوں میں اجالا اسکیم کے تحت تین ماہ تک فری گیاس سلنڈر دیا جائے گا ۔

حکومت ہند کا کورونا پیکج – 80 کروڑ افراد کو تین ماہ تک مفت چاول، دال

وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے مرکز کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 80 کروڑ غریب افراد کو چاول اور گیہوں تین ماہ تک فی کس 10 کلو اور دو کلو دال  بھی مفت دیئے جائیں گے۔ یہ اضافی فوائد وزیر اعظم غریب کلیان انا یوجنا کے تحت آئندہ تین ماہ تک فراہم کیے جائیں گے۔

حکومت ہند نے 1.7 لاکھ کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا – جن دھن اکاونٹ میں ماہانہ 500 روپے

مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے پریشان غریبوں کو راحت پہنچانے کے لئے 1.70 لاکھ کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔جس کے ذریعہ غریب خاندانوں اور مزدوروں میں چاول دال اور مالی امداد فراہم کی جاے گی۔5 کروڑ معمرین ،بیواوں کو ایک ہزار روپے دئے جائیں گے۔20 کروڑ جن دھن اکاونٹ رکھنے والے خواتین کو 500 روپے ماہانہ تین مہینوں تک دیا جاے گا۔وزیرفینانس نرملا سیتا رامن نے پیکج کا اعلان کیا ہے 

Post source : Urduleaks