April 01, 2020

جامعه ملیہ اسلامیہ میں ایک نیا تماشہ!

جامعه ملیہ اسلامیہ میں ایک نیا تماشہ!

نئی دہلی -26 مارچ ( اردو لیکس)  دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک نیا تماشہ شروع ہوگیا ہے بتایا گیا ہے کہ جامعہ کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد نے ٹیوٹر پر ایک پیعام پوسٹ کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ” انہوں نے جامعہ کے 15 غیر مسلم طلبہ کو فیل کردیا ہے جنھوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منظم مظاہرے میں شرکت نہیں کی ۔” ڈاکٹر ابرار احمد کے اس ٹیوٹ کے بعد مختلف گوشوں سے ان پر تنقیدیں کی جا رہی ہیں اور انھیں جہادی قرار دیا جا رہا ہے اور انھیں فوری معطل کرنے کا مطالبہ شروع ہوگیا ہے معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کے رجسٹرار اے پی صدیقی نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد کی معطلی کے احکام جاری کردیئے ہیں 

Real

Post source : Urduleaks