April 01, 2020

کورونا پرخصوصی پروگرام۔آکاش وانی کی اردو خبریں معطل

کورونا پرخصوصی پروگرام۔آکاش وانی کی اردو خبریں معطل

نئی دہلی 26 مارچ (اردولیکس) آکاشوانی نے کوروانا وائرس سے متعلق ہندی اور انگلش میں ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔ سرکاری زرائع کے مطابق خبروں پر مشتمل یہ پروگرام صبح آٹھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک ہندی میں اور ساڑھے آٹھ سے نو بجے تک انگریزی میں نشرکیا جائے گا۔ شام میں بھی یہ پروگرام شام آٹھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک ہندی میں اورساڑھے آٹھ سے نو بجے تک انگریزی میں نشر کیا جائے گا۔ اِس خصوصی پروگرام میں کوروناوائرس سے متعلق تازہ ترین معلومات اور حقیقی اعدادوشمار پیش کئے جائیں گے۔ان خصوصی پروگرامس کے پیش نظر اردو خبروں کے بلیٹن فی الحال کل سے معطل رہیں گے۔

Post source : urduleaks