April 01, 2020

انٹرنیشنل فلائٹس مزید دو ہفتے بند رکھنے حکومت ہند کا تازہ فیصلہ

انٹرنیشنل فلائٹس مزید دو ہفتے بند رکھنے حکومت ہند کا تازہ فیصلہ

نئی دہلی26 مارچ( اردو لیکس)مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نئی ہدایات جاری کیں۔جس کے تحت ملک بھر میں بین الاقوامی پروازیں 14 اپریل تک منسوخ کردی ہیں۔ ابتداء میں اس ماہ کی 22  سے 29 تاریخ تک بین الاقوامی پروازوں کو ملک کے کسی بھی ایرپورٹ پر لینڈ ہونے نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کے باعث وزارت شہری ہوا بازی نے انٹرنیشنل فلائٹس کی آمدورفت پر 14 اپریل تک پابندی لگا دی ہے 

Post source : Urduleaks