April 01, 2020

عادل آباد کے علمائے کرام نے جمعہ کی نماز سے متعلق کیا یہ فیصلہ

عادل آباد کے علمائے کرام نے جمعہ کی نماز سے متعلق کیا یہ فیصلہ

عادل آباد26-مارچ(اردو لیکس)کوروناوائرس کے پیش نظر عادل آباد کے علمائے کرام حافظ ابوبکر؛حافظ منظور احمد؛مولانا محمد اکبرالدین حسامی؛مولانا اسلم نہدی؛مفتی مصطفی مظاہری؛مفتی عثمان قاسمی؛حافظ کاظم مصباحی؛مفتی ناصر نہدی نے جمعہ کی نماز سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہریان عادل آباد سے پر زور اپیل کی ہے کہ جمعہ کے موقع پر تمام لوگ اپنے گھروں ہی میں ظہر کی نماز ادا کریں مسجد کو ناآئیں۔تمام علماء ائمہ کیجانب سے یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے موقع پر مسجد میں اذان کے فوراً ہی عربی خطبہ ہوگا اور امام و مؤذن کے علاوہ تین لوگ جمعہ کی نماز مسجد میں باجماعت ادا کرکے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔اور باقی لوگ اپنے گھروں میں ظہر ادا کریں۔مولانا اکبرالدین حسامی نے کہاکہ تمام لوگ موجودہ حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے علماء کے متفقہ فیصلہ پر عمل کریں۔یہ فیصلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہی لیا گیا۔علماء پر تنقید کے بجائے عوام علماء پر اعتماد کریں اور اپنے گھروں میں رہکر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہر وقت صاف صفائی کا خیال رکھیں۔پولیس محکمہ کا تعاون کریں غیر ضروری گھروں سے باہر نانکلیں۔اور کوروناوائرس کے خاتمہ کیلئے انفرادی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

Post source : Urduleaks