April 01, 2020

کورونا وائرس سے ہندوستان میں 16 اموات – ریاستوں میں مریضوں کی تفصیلات

کورونا وائرس سے ہندوستان میں 16 اموات – ریاستوں میں مریضوں کی تفصیلات

نئی دہلی-26 مارچ ( اردو لیکس)مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک16 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ملک میں 719 کورونا مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 633 مریضوں کا تنہائی میں علاج کیا جا رہا ہے، جبکہ 44 کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔ کیرالا میں سب سے زیادہ137 مثبت واقعات میں سے 6 صحتیاب ہوئے۔ مہاراشٹر 125 مثبت کیس، کرناٹک میں ، 55 مثبت کیس میں  تین صحت یاب ہوئے۔ گجرات میں 43 مثبت واقعات ہوئے۔ تلنگانہ میں 44۔ یوپی  42 ، راجستھان 40 اور دہلی 36 میں چھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ۔ پنجاب میں 33 ۔ ہریانہ 32 ، تمل ناڈو 29   ، مدھیہ پردیش 20 مثبت ، لداخ 13 ، جموں وکشمیر 13 ، آندھراپردیش 10 ، مغربی بنگال 10 ، چندی گڑھ 7 اور بہار۔ چھتیس گڑھ ، اتراکھنڈ 5 ، ہماچل پردیش 3 ، گوا 3 ، اڈیشہ 2 ، پڈوچیری 1 ، منی پور 1 ، میزورم 1 ، انڈمان اور نکوبار جزیرے ، ایک ایک کیس۔

Post source : Urduleaks