April 01, 2020

کشمیر میں 8 ماہ کی شیرخوار بھی کورونا وائرس سے متاثر

کشمیر میں 8 ماہ کی شیرخوار بھی کورونا وائرس سے متاثر
Photo Credit To Representative image

حیدرآباد-26 مارچ( اردو لیکس)ملک میں 8 ماہ کی شیر خوار بچی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا ۔کورونا وائرس کے مریضوں میں یہ سب سے چھوٹی بچی  ہے۔جبکہ اس کے 7 سالہ بھائی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کے روز یہ دونوں جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں شامل  ہوئے ہیں۔  یہ دونوں اپنے 57 سالہ دادا سے سری نگر کے نوتی پورہ علاقے میں اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بچوں کے دادا حال ہی میں سعودی سے آئے تھے۔ کورونا علامات کی تشخیص کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان بچوں کو ایسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ ڈاکٹرس  اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  13 ہوگئی ہے۔

Post source : Urduleaks