June 03, 2020

پانچ دن کی دلہن اچانک لاپتہ – حیدرآباد میں واقعہ

پانچ دن کی دلہن اچانک لاپتہ – حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد-27 مارچ( اردو لیکس) حیدرآباد میں5 دن کی نئی نویلی دلہن اچانک لاپتہ ہوگئی ۔ گمشدگی کا یہ واقعہ شہر کے کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ انسپکٹر حبیب اللہ خان کے مطابق  ستیہ نارائن نامی شخص کی بیوی 20 سالہ ایشوریا  نمبولی اڈہ کنگھر نگر ایم سی ایچ کوارٹرس سے  25 مارچ کو سامان لانے کرانہ اسٹور گئی تھیں اور واپس نہیں آئیں۔  افراد خاندان نے رات دیر گئے تک ایشوریا کے مکان واپس نہ ہونے پر مختلف علاقوں اور رشتہ داروں کے گھروں میں تلاشی لی۔ لیکن انھیں کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ جمعرات کو اس کے شوہر ستیانارائن نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ ستیانارائن اور ایشوریا کی شادی اس مہینے کی 20 تاریخ کو ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور شوہر کی شکایت پر تفتیش کر رہی ہے۔

Post source : Urduleaks