
حیدرآباد-27 مارچ ( اردو لیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت ہر پروگرام کو ری شیڈول کرے گی ۔پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی ہو یا بچوں کے سالانہ امتحانات ہر مسئلے پر وقتاً فوقتاً فیصلہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے سالانہ امتحانات اور دوسرے تمام پروگرام ملتوی کردیئے جائیں گے ۔