June 03, 2020

کورونا وائرس پر تحقیق میں ہندوستانی سائنسدانوں کو ملی بڑی کامیابی

کورونا وائرس پر تحقیق میں ہندوستانی سائنسدانوں کو ملی بڑی کامیابی
Photo Credit To Social media

حیدرآباد -27 ( اسپیشل رپورٹ) کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے دنیا بھر کے سائنسدانوں کی شب و روز کوششوں کے درمیان  ہندوستانی سائنسدان کو کچھ حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے پونے سے تعلق رکھنے والے سائنسدان نے کورونا وائرس کی تصویر کو حاصل کرلیا ہے جسے دنیا بھر میں ہندوستانی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے پونے میں سائنس دانوں نے 30 جنوری کو کیرالا کے متاثرہ پہلے ہندوستانی مریض کے گلے میں خارش سے کورونا وائرس کی پہلی تصاویر پکڑی ہے ۔کورونا وائرس سے متعلق ہندوستانی سائنسدانوں کی تحقیق کی تفصیلات انڈین جنرل آف میڈیکل ریسرچ کے تازہ شمارہ میں شایع کی گئی ہے 

Post source : Urduleaks