June 01, 2020

کورونا وائرس کا ٹیسٹ کس کو کروانا چاہیے : مرکزی حکومت کے رہنمایانہ ہدایات

کورونا وائرس کا ٹیسٹ کس کو کروانا چاہیے : مرکزی حکومت کے رہنمایانہ ہدایات

حیدرآباد -28 مارچ ( اردو لیکس) کھانسی یا بخار میں مبتلا ہر شخص کو کورونا وائرس سے متاثر نہیں کہا جا سکتا ۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ کس کو کروانا چاہیے اس سلسلے مرکزی حکومت نے رہنمایانہ ہدایات جاری کی ہیں مرکزی وزارت صحت نے اس کی تفصیلات پیش کی ہیں 

> پچھلے 14 دن قبل بیرون ملک کے سفر سے واپس ہونے والے ہر شخص کو ٹیسٹ کروانا چاہئے۔

>تشخیص شدہ کورونا وائرس کا متاثر شخص سے ملاقات کرنے والے یا اس کے ساتھ گھومنے پھرنے والے کو لازمی طور پر ٹیسٹ کروانا  چاہئے۔>

>میڈیکل فیلڈ میں کام کرنے والے ہر شخص کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے 

> ہر وہ شخص جو ہاسپٹل میں شریک تھا یا ہاسپٹل میں زیر علاج ہے کو لازمی طور پر کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی گئی۔

مرکزی وزارت صحت نے مشورہ دیا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے والے مریضوں اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کو کورونا معائنہ کروانا چاہئے۔

Post source : Urduleaks