June 03, 2020

لاک ڈاؤن کی وجہ متاثر ضرورت مندوں میں جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے آج راشن تقسیم۔

کریم نگر- یکم اپریل( پریس ریلیز)حافظ محمد عبد المجید اشتیاق کی اطلاع کے بموجب آج کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے،اس کی وجہ سے مزدور پیشہ اور روزانہ کی بنیاد پر کمائی کرنے والے لوگ بہت متاثر ہیں۔ جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی نگرانی میں ایسے متاثر افراد اور خاندانوں میں نقد مالی امداد اور راشن تقسیم کیا گیا۔اور دیہاتوں میں اس سلسلہ میں کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

اسی سلسلہ کی ایک کڑی آج بھی بہت سے لوگوں میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی،ضرورت مندوں کو ان کے گھر پہنچ کر سامان پہنچایا جارہا ہے۔اس موقع پر مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر،مفتی محمد نوید سیف صاحب حسامی ایڈووکیٹ،جنرل سکرٹری دینی تعلیمی بورڈکریم نگر،حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے علاوہ ریلیف ٹیم موجود تھی-

Post source : Press release