
حیدرآباد – یکم اپریل ( اردو لیکس) تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 3 اپریل کو ادا کئے جانے کا امکان ہے سرکاری ذرائع کے مطابق یکم اور دو اپریل کو تعطیلات ہیں جس کے پیش نظر تین اپریل کو تنخواہیں ادا کرنے کا منصوبہ ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ فینانس نے تمام ڈسٹرکٹ ٹریزیرس کو اس سلسلے میں ہدایت دی ہے اپریل میں دی جانے والی مارچ کی تنخواہ اور وظایف میں کٹوتی کی جانے والی ہے