
امراوتی یکم اپریل (اردولیکس) آندھراپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر امجد باشاہ نے دہلی مرکزکے اجتماع میں شرکت کرنے والے ریاست کے عوام سے رضاکارانہ طورپرآگے آنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ک ریاست کے قریب ایک ہزارافراد کے مرکزکے اجتماع میں شرکت کرنے کی اطلاع ہے تاحال 700 سے زائد افراد کے طبی معائنہ کروائے گئے ہیں اوران کے ارکان خاندان کو کورنٹائن مراکز منقل کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگردہلی سے واپس ہونے والے ازخود اس بات کی اطلاع دیتے ہیں تو کورونا سے نمٹا جاسکتا ہے۔
