June 03, 2020

گھربھرونی تقریب کے 90 شرکا کورنٹائن سنٹرمنتقل

گھربھرونی تقریب کے 90 شرکا کورنٹائن سنٹرمنتقل

امراوتی یکم اپریل (اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے ڈی ایس پی اوران کے فرزند کے وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان دونوں نے ریاست آندھراپردیش میں ایک گھربھرونی تقریب میں شرکت کی تھی اس تقریب میں شرکت کرنے والے 90 افراد کو کورنٹائن مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی ایس پی اوران کے فرزند کے خلاف اطلاع پوشیدہ رکھنے پرکیس بھی درج کیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks