June 03, 2020

تلنگانہ میں کورونا کا ایک اورمثبت کیس

تلنگانہ میں کورونا کا ایک اورمثبت کیس

سدی پیٹ یکم اپریل (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا۔ ضلع کلکٹر وینکٹ رامی ریڈی نے یہ بات بتائی۔ گجویل سے تعلق رکھنے والا 51 سالہ شخص دہلی مرکزسے واپس ہوا تھا طبی معائنوں کے بعد اس شخص کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔

Post source : urduleaks