June 03, 2020

کریم نگر کے مکرم پورہ میں گھر گھر طبی جانچ

کریم نگر کے مکرم پورہ میں گھر گھر طبی جانچ

ذاکر حسین کی رپورٹ

کریم نگر -1 اپریل ( اردو لیکس) کریم نگر کے مکرم پورہ میں آج محکمہ صحت کے افراد نے گھر گھر پھر کر لوگوں کی طبی جانچ کی ۔انڈونیشیا کے شہریوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے واقعہ کے بعد مکرم پورہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور یہاں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اشیاے ضروریہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔اس علاقہ کے عوام کو اپنے مکانات سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور دوسرے علاقوں کے عوام یہاں داخل نہیں ہوسکتے ۔آج 3 ہزار سے زائد گھروں میں ہیلت سوپر وایزر رمنا ریڈی اور محترمہ حلیمہ کی نگرانی میں پیرامیڈکل اسٹاف نے گھر گھر پہنچ کر بخار اور سردی کھانسی کی جانچ کی ۔گھر میں رہنے والوں کی تفصیلات حاصل کیں ۔

Post source : Urduleaks