September 30, 2020

ہندوستان میں تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن سے اتنے لاکھ کروڑ کا نقصان!

ہندوستان میں تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن سے اتنے لاکھ کروڑ کا نقصان!
Photo Credit To File

نئی دہلی-14 اپریل( اردو لیکس)وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے وبائی مرض پر قابو پانے کےلئے 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس سے ملکی معیشت پر نمایاں اثر پڑ رہا ہے۔ فیکٹریوں ، مالس ، تھیٹروں کے بند ہوجانے اور، ہوائی جہاز اور ٹرینوں کی سروس مسدود کردینے سے معاشی سرگرمی میں خلل پڑا ہے ، اور بہت سارے لین دین رک گئے ہیں ۔  لاک ڈاؤن سے ہندوستانی معیشت کو تین ہفتوں میں 8 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ملک بھر میں لاک ڈاؤن  جو 25 مارچ کو شروع ہوا تھا اشیائے ضروریہ کو چھوڑ کر 70 فیصد دیگر کاروبار بند پڑے ہیں 

تجزیہ نگاروں اور صنعتوں کے ماہرین  کا اندازہ ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے معیشت کو 8 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایکیوٹ ریٹنگز اینڈ ریسرچ لمیٹڈ نے  انکشاف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے یومیہ نقصان  35،000 کروڑ روپے اور 21 دن میں 7.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ نقصان پہنچا ہے 

Post source : Urduleaks