June 03, 2020

حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں پیر سے کورونا وائرس کے مریضوں کو پلازما تھراپی کا علاج

حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں پیر سے کورونا وائرس کے مریضوں کو پلازما تھراپی کا علاج

حیدرآباد-10 مئی( اردو لیکس)حیدرآباد کے گاندھی  ہاسپٹل  جہاں پر کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کیاجارہا ہے میں پیر سے پلازمہ تھراپی طریقہ علاج پر عمل کیاجائے گا۔دو دن پہلے مرکزی حکومت نے اس ہاسپٹل کو پلازمہ تھراپی کے ذریعہ علاج کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب 15افراد اب تک پلازمہ کے عطیہ کے لئے آگے آئے ہیں۔ان تمام پلازمہ عطیہ دہندگان کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے جو اس وبا سے روبہ صحت ہوئے ہیں۔ان تمام سے پیر کے دن ڈاکٹرس خون حاصل کریں گے۔قبل ازیں گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے دعوی کیاتھا کہ پلازمہ کا عطیہ دینے کے لئے200روبہ صحت افراد تیار ہیں۔ہر ایک روبہ صحت فرد سے 400ایم ایل خون حاصل کیاجائے گاجس سے پلازمہ کو علحدہ کیاجائے گا۔اس عمل کے لئے تقریبا دو گھنٹے درکار ہوں گے۔

Post source : Urduleaks